جمعرات,  28 مئی 2026ء
صدر ٹرمپ کی اپنے اتحادی ملک کو تباہ کرنے کی دھمکی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی اتحادی ملک عمان کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادی ملک عمان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا ورنہ اسے تباہ کر دیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدے کیلیے بے تاب ہے لیکن ابھی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔ اگر یہ معاہدہ بہترین نہیں ہوگا تو ہم کریں گے ہی نہیں۔

امریکی صدر نے ایران معاہدے کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونے کی ہماری بات ماننے کے پابند ہیں۔

ایران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں، صدر ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں سعودی عرب، قطر اور دیگر ممالک معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو جائیں۔

دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے تیز کر دیے ہیں، اور عید الاضحیٰ کے دن بھی صہیونی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید خبریں