جمعرات,  28 مئی 2026ء
یوکرینی صدر کا ٹرمپ کو خط ، کونسا بڑا مطالبہ کردیا؟

کیف(روشن پاکستان نیوز) یوکرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ائیر ڈیفنس سسٹم کیلئے مزید گولہ بارود فراہم کرنے کی درخواست کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا جس میں انہوں نے امریکا سے ائیر ڈیفنس سسٹم کیلئے مزید گولہ بارود فراہمی کی درخواست کی ہے۔

ایران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں، صدر ٹرمپ

اپنے خط میں صدرزیلنسکی نے امریکی صدر سے درخواست کی کہ روس کے خلاف اس اہم حفاظتی ہتھیار کو محفوظ بنانے میں مدد کریں۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ پیٹریاٹ میزائل اور اضافی دفاعی نظام روسی حملے روکنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔

مزید خبریں