چینگ زی(روشن پاکستان نیوز) چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 82 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔
مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی، چینی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو
بعد ازاں خبر ایجنسی نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔











