لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی پارلیمنٹ کے ریاستی افتتاحی اجلاس کے دوران خاتون رکنِ پارلیمنٹ ناز شاہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مسلم رکن کے طور پر “لوئل ایڈریس” پیش کیا، جس پر وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے ناز شاہ کی حال ہی میں شائع ہونے والی سوانح عمری کا ذکر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس کتاب کو “سو سے زائد” شخصیات کی حمایت حاصل ہے، اور یہ ایسی فہرست ہے جس پر سب متفق ہو سکتے ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے ناز شاہ کی زندگی کو “غیر معمولی” اور “دل دہلا دینے والی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گھریلو تشدد اور سخت حالات کا سامنا کرنے کے باوجود جس حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ سب کے لیے ایک مثال ہے۔
برطانیہ کے سب سے پرانے رولر کوسٹر کو 106 سال بعد مستقل طور پر بند کرنے کی تیاری
انہوں نے کہا کہ ناز شاہ کی جدوجہد اور کامیابی معاشرے کے بہترین اقدار کی عکاسی کرتی ہے اور ان کی زندگی بہت سے لوگوں کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام ہے۔
ناز شاہ کی جانب سے تاریخی خطاب اور وزیراعظم کے خراجِ تحسین کو برطانوی سیاست میں تنوع، شمولیت اور خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔











