گلاسگو میں ریفارم پارٹی کے خلاف احتجاج، انتخابی کامیابی پر عوامی ردعمل سامنے آگیا

گلاسگو(روشن پاکستان نیوز) اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ریفارم پارٹی کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور حالیہ انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ریفارم پارٹی نے جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں 17 اراکینِ اسکاٹش پارلیمنٹ (MSPs) منتخب کروا کر اہم کامیابی حاصل کی، جس کے بعد پارٹی ہولی روڈ میں اسکاٹش لیبر کے برابر دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔

مظاہرے میں شریک افراد نے ریفارم پارٹی کے بڑھتے سیاسی اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج اسکاٹ لینڈ کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

کئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ریفارم پارٹی کی پالیسیوں اور بیانیے سے اختلاف رکھتے ہیں، اسی لیے عوامی ردعمل کے طور پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ریفارم پارٹی کی کامیابی اسکاٹ لینڈ کے سیاسی منظرنامے میں نئی صف بندی کا اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں