واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل کےدرمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
جنگ بندی کا اعلان امریکی صدرٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کا امن قائم کرنے پر اتفاق ہواہے۔
جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے: ٹرمپ
انہوں ںے بتایا کہ لبنان کے صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی کا آغاز منگل کی شام ایسٹرن ٹائم کے مطابق 5 بجے ہو گا۔











