اتوار,  12 اپریل 2026ء
ایران اور اسکے اتحادیوں سے لڑائی جاری رکھیں گے، نیتن یاہو کا ترک صدر پر ایران کی سہولت کاری کا الزام

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی جاری رکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے ترک صدر رجب طیب اردوان پر ایران کو سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ترک صدر پرکردوں کےقتل عام میں ملوث ہونےکا بھی الزام لگایا۔

ایرانی وفدکی وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعظم کا خطے میں امن و استحکام کیلئے اپناکردار ادا کرنےکے عزم کا اعادہ

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ  ایران اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی جاری رکھیں گے۔

ترک صدارتی دفتر کے کمیونیکیشن امور کے سر برا ہ برہا نیتن دوران Burhanettin Duran نے کہا کہ نیتن یاہوکی غزہ میں نسل کشی اور خطےکے7 ملکوں پر حملےجاری ہیں، نیتن یاہو ترک صدر کو نشانہ بنانے کی خوش فہمی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو مجرم ہےجن کے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوچکےہیں، نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے خطےکو کشیدگی اور تصادم میں دھکیلنا چاہتا ہے، سب جانتےہیں اسرائیلی وزیراعظم دوسروں کو درس دینےکی اخلاقی اورقانونی حیثیت کھو چکا ہے، نیتن یاہوکو بالآخر انسانیت کےخلاف جرائم کا ذمےدار ٹھہرایا جائے گا۔

مزید خبریں