بدھ,  08 اپریل 2026ء
ابوظبی: سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 300 سے زائد گرفتار

ابوظبی(روشن پاکستان نیوز) ابوظبی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے گمراہی اور افواہیں پھیلانے پر 375 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ان افراد پر مختلف مقامات کی ویڈیوز بنانے اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔

تھانہ پھلگراں پولیس کی کارروائی: ملزم سے اسلحہ اور منشیات برآمد، مقدمات درج

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات کی جانب سے شہریوں کو ایرانی حملوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق افواہیں پھیلانے سے منع کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں