اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارتی میڈیا پر بھی پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت اور سفارتی کامیابیوں کے چرچے ہونے لگے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی قیادت کی تعریف نے دوطرفہ تعلقات کے ذاتی پہلو کو مزید اجاگر کیا ہے، جبکہ زیکری وٹکوف سے روابط نے واشنگٹن میں پاکستان کے اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے۔
ایران کیخلاف غیر اخلاقی بیان ، امریکی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیدیا ، ہٹانے کا مطالبہ
بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اس سفارتی رسائی کے پیچھے بلال بن ثاقب کا کلیدی کردار رہا ہے، بلال بن ثاقب نے 2025کے دوران عالمی کرپٹو شخصیات سے روابط استوار کیے، ان شخصیات میں بائننس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ، کیتھی ووڈ اور مائیکل سیلر شامل ہیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلال بن ثاقب ٹرمپ کے کرپٹو منصوبے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مشیر بنے جو بڑی کامیابی ثابت ہوئی، پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے ساتھ اعتماد سازی کو فروغ دیا۔











