واشنگٹں(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر دیا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہو چکی ، ہمارا اصل مقصد رجیم نہیں بلکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا اور یہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکل جائیں گے، ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ خارگ جزیرےکی دھمکی دیکر ایران سے کیا حاصل کر سکتے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ضروری نہیں اور امریکا اپنی مرضی سے جنگ کا خاتمہ کر سکتا ہے اور واشنگٹن کے پاس ایسے تمام آپشنز موجود ہیں جن کے ذریعے بغیر کسی معاہدے کے بھی فوجی کارروائی روکی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اگلے 4 سے 5 سال تک جوہری ہتھیار نہیں بنا سکے گا، جب وہ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہو گا تو امریکا میں پھر میرے جیسا کوئی صدر آئے گا اور پھر ایران کو تباہ کر دے گا۔











