بدھ,  01 اپریل 2026ء
آبنائے ہرمز کھلے گی لیکن آپ کیلئے نہیں ، ایران کا ٹرمپ کو پیغام

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ خطے میں میری ٹائم رجیم تبدیلی کی صورت میں ٹرمپ کا رجیم چینج کا خواب پورا ہو گیا۔

سربراہ ایرانی پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو پیغام دیا کہ آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی، لیکن آپ کے لیے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایرانی نئے قانون کی پاسداری کرنے والوں کے لیے کھلے گی۔ مہمان نوازی کے 47 سال ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے۔

ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے نئے بڑے حملے

یاد رہے کہ پیرکو ایران کے نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے خبر دی تھی کہ ملک کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید خبریں