جمعرات,  26 مارچ 2026ء
ایران نے جنگ بندی کیلیے 5 شرائط رکھ دیں

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی تجویز مسترد کر دی

ایرانی میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے کو امریکا اور اسرائیل کے حملے بند کرنے سے مشروط کر دیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملے بند اور عہدیداروں کے قتل کو روکنا ہو گا یہ شرائط پوری ہونے تک دفاعی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایران نے زور دیا ہے کہ جنگ بندی سے پہلے حملے روکنا ضروری ہیں۔

ایران مذاکرات چاہتا ہے مگر انکی قیادت کو ڈر ہے ڈیل کا کہیں گے تو اپنی عوام کے ہاتھوں مرینگے: ٹرمپ

ایرانی حکام کے مطابق امریکی تجویز کا جائزہ لیا گیا ہے اور امریکی جنگ بندی کی تجاویز کو ضرورت سے بڑھ کر قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی مؤقف

  • جنگ سے ہونے والے نقصانات پر ہرجانے کا مطالبہ
  • میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا
  • جنگ کب ختم ہو گی یہ فیصلہ ہم کریں گے
  • جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ٹرمپ نہیں کر سکتا
  • جنگ بندی کےلئے امریکا ڈکٹیشن نہیں دے سکتا
  • آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری  شرائط میں شامل ہے
  • دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دی جائے

مزید خبریں