جمعرات,  26 مارچ 2026ء
امریکا ایک ملک کیساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے: ایرانی اسپیکر کا انکشاف
امریکا ایک ملک کیساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے: ایرانی اسپیکر کا انکشاف

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے انکشاف کیا کہ امریکا ایک ملک کے ساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے خبر دار کیا کہ اگر امریکا آگے بڑھا تو خطے کی حساس تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے ہوں گے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کررہےہیں اور ایران بڑی بے تابی سے ڈیل چاہتا ہےلیکن بولنے سے ڈر رہا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے نئے بڑے حملے

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت ڈیل کا کہے گی تو اپنے عوام کے ہاتھوں مرے گی، انہیں ہمارے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا مگر فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم جنگ ہاررہے ہیں۔

مزید خبریں