اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایران جنگ اور فیول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی۔
برطانوی خبر ایجنسی کے سروے کے مطابق امریکی صدر بننے کے بعد اب ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہوکر 36 فیصد پر آ گئی ہے۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد تک رہی تھی۔
ایران نے 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز مکمل نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی دھمکی
سروے کے مطابق61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملوں کے فیصلے کی مخالفت کی جبکہ 35 فیصد امریکیوں نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کی ہے۔











