لندن(روشن پاکستان نیوز) کینٹ میں گردن توڑ بخار کی وبا پھیلنے کے بعد ہیلتھ الرٹ جاری کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے ڈاکٹروں کوگردن توڑبخار کی علامات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینٹ یونیورسٹی کے 5 ہزارطلبہ کو گردن توڑ بخار سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گردن توڑ بخار کی وبا کینٹربری کے ایک نائٹ کلب سے پھیلی ہے جس کے سبب دو طلبہ انتقال کرگئے۔
برطانیہ: ٹک ٹاک انفلوئنسر اور والدہ کو دوہرے قتل پر عمر قید کی سزا
میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ کینٹ یونیورسٹی اورکوئین الزبتھ اسکول میں زیرتعلیم تھے جبکہ گردن توڑ بخار کے اب تک 20 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم سرکئیر اسٹارمر نے کہا کہ طبی ماہرین متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والوں کی نشاندہی، اینٹی بائیوٹیکس کی تقسیم اور ٹارگیٹڈ ویکسینیشن پر کام کررہے ہیں۔











