جمعرات,  19 مارچ 2026ء
میزائل حملوں کا خوف اور بنکرز کی کمی، اسرائیلی فوجیوں نے ڈیوٹی سے انکار کردیا

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی فوج کے لیے بنکرز کی کمی کے باعث بعض اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کردیا ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے رضاکار اہلکاروں نے راکٹ اور میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے سے انکار کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاجسٹک مسائل کا جواز دے کر بنکرز کی فراہمی بار بار مؤخر کی جارہی ہے۔

پنڈی گھیب حملہ کیس: سپریم کورٹ سے تمام ملزمان کی سزائے موت کالعدم، بری کرنے کا حکم

ایک اسرائیلی فوجی نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سائرن بجتا ہے تو ہم ہیلمٹ پہن کر صرف دعا کرتے ہیں۔

ایک اور اہلکار کا کہنا تھا کہ اگر کوئی زخمی ہو جائے تو کیا صرف افسوس کا اظہار کیا جائے گا؟

اہلکاروں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو فوج 2 ہزار کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے، کیا وہ اپنے سپاہیوں کو ایک بنکر فراہم نہیں کر سکتی۔

مزید خبریں