ممبئی(روشن پاکستان نیوز)بھارت میں ایک شوہر نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنی بیوی کو ٹرین کے آگے دھکا دے کر جان سے مار ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 42 سالہ شوہر راج کمار گپتا نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار گپتا کا اپنی 36 سالہ بیوی پشپا گپتا سے مبینہ طور پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے غصے سے اپنی بیوی کو ٹرین کے آگے دھکا دے دیا جس سے وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔
ممبئی میں 1 کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑی، گجرات کا ’امیر ترین‘ چور پولیس کی گرفت میں آگیا
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیوی کو دھکا دینے کے بعد راج کمار گپتا ریلوے اسٹیشن سے گجرات جانے والی ٹرین میں سوار ہو کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے شہر سورت سے گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا اور بتایا کہ اس کا اکثر اپنی بیوی سے گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا۔











