واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران بائیڈن نے کہا کہ وہ قطر سمیت 6 عرب ملکوں سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جس کے لیے بہت سے عرب ملک تیار ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کےحالیہ انتخابات پر بین الاقوامی میڈیا کیا کہہ رہا ہے؟سپیشل رپورٹ پڑھیئے
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے، اسرائیل نے رفح میں فلسطینیوں کی جانوں کا تحفظ یقینی نہ بنایا تو عالمی حمایت کھو دے گا۔
٭٭٭٭٭