هفته,  14 مارچ 2026ء
روس حالیہ جنگ کے دوران ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

تہران(روشن پاکستان نیوز) روس  حالیہ  جنگ کے دوران  ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

کینیا میں روسی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ روس کا ایک Il-76 کارگو طیارہ 13 ٹن سے زیادہ طبی سامان لےکر آذربائیجان پہنچا، جہاں سے یہ امداد ایرانی حکام تک منتقل کی جائے گی۔

 روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق یہ امدادی کھیپ ادویات اور طبی سامان پر مشتمل ہے، آذربائیجان سے امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے سرحد کے راستے ایران بھیجا جائےگا۔

ٹرمپ ایران جنگ سے ہل گئے ہیں لیکن کہہ نہیں پا رہے، مشاہد حسین سید

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

 روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق یہ امداد  روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے احکامات پر بھیجی گئی ہے۔

مزید خبریں