پیر,  16  ستمبر 2024ء
امبانی خاندان کی شادی میں کتنے ہزارکھانے تیارکیئے جائینگے؟ہوش اُڑادینے والی خبر آگئی

نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز)بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات میں شریک مہمانوں کی تواضع ڈھائی ہزار کھانوں سے کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سلسلے میں شاندار تقریبات منعقد کی جائیں گی، جس میں دنیا بھر سے معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیات آمد متوقع ہے۔

مزیدپڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

شادی سے قبل منعقد ہونے والی ان تین روزہ تقریبات میں شریک مہمانوں کے لیے ایک شاندار کھانے کا مینیو تیار کیا گیا ہے جس کی تفصیلات بھارتی میڈیا نے جاری کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریبات کے لیے 25 سے زیادہ باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم اندور سے جام نگر پہنچے گی۔

مینیو میں اندوری کھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ پارسی کھانے سے لے کر تھائی، میکسیکن اور جاپانی پکوان مہمانوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین دنوں تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران مینیو میں کل ڈھائی ہزار کھانے ہوں گے جبکہ کوئی بھی پکوان دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔

مہمانوں کے لیے ناشتے میں 70 سے زیادہ کھانے شامل ہوں گے، دوپہر کے کھانے کے لیے 225، رات کے کھانے کے لیے 275 اور مڈ نائٹ مینیو میں 85 سے زیادہ خصوصی ڈشز ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق 3 روزہ تقریبات میں شریک مہمان مڈ نائٹ مینیو سے رات 12 سے صبح 4 بجے تک لطف اندوز ہوسکیں گے اور سبزی خور مہمانوں کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 دن کی تقریبات میں 5 فنکشنز ہوں، تقریبات کے لیے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ مکیش اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی منگنی کی تقریب 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منعقد ہوئی تھی۔ تاہم ان کی شادی رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News