پیر,  22  ستمبر 2025ء
پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات جھوٹ ہیں، امریکا

 واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ہماری مداخلت کے الزامات جھوٹ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میں یہاں سچائی بیان کرنے کے لیے کھڑا ہوں۔ پاکستان کی سیاست میں امریکا کی مداخلت کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

مزیدپڑھیں:حوثیوں کواسلحہ فراہمی کے الزام میں گرفتار4پاکستانی امریکی عدالت میں پیش

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کے عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس قبل امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت کی  تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

مزید خبریں