ایران سے کشیدگی:ایک اور امریکی فوجی ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) : امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد اس تنازع میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق مذکورہ فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں زخمی ہوا تھا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت اس وقت تک خفیہ رکھی جائے گی جب تک اس کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر اطلاع نہیں دے دی جاتی۔

اتحاد امت فورم کا امریکہ و اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اس سے قبل کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا منتقل کر دی گئی تھیں۔

امریکی ریاست ڈیلاویئر کے ڈوور ایئربیس پر ان فوجیوں کے اعزاز میں تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ یہ امریکی فوجی کویت کے پورٹ شعیبہ میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں