سعودی عرب کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت
سعودی عرب کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ملکی خودمختاری کا احترام کرے ورنہ اس کے اثرات مسقتبل میں نا صرف تعلقات پر پڑیں گے بلکے سعودی عرب اپنے شہریوں کی سلامتی کے دفاع کے حوالے سے جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران مسلسل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر جی سی سی ممالک پر حملے کرکے کھلی جارحیت کر رہا ہے ایران شہری علاقوں سمیت ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر حملے کرکے ممالک کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور ایران عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ایرانی صدر نے اپنی تقریر میں ہمسایہ ممالک پر حملے روکنے کا وعدہ کیا جس پر وہ پیچھے ہٹتے ہوئے دوبارہ سے مختلف حیلوں بہانوں سے مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا یے کہ ایران کا غیر منصفانہ رویہ آئندہ تعلقات پر اثر انداز ہوگا جبکہ سعودی عرب اپنی عوام کی سلامتی اور ملکی استحکام کے دفاع کا حق رکھتا ہے اور ایران کو جواب دینے کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔

مزید خبریں