جمعه,  06 مارچ 2026ء
سعودی عرب کی سکیورٹی صورتحال مستحکم اور پُرامن ہے: سعودی وزارتِ داخلہ

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مملکت کی سکیورٹی صورتحال مستحکم اور پُرامن ہے ملک بھر میں زندگی اپنے معمول کے مطابق چل رہی ہےاور دنیا بھر سے آنے والے زائرین سمیت لاکھوں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے پہلی مرتبہ اردو سمیت دیگر زبانوں میں بیان جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد ان لاکھوں غیر ملکیوں کو پیغام پہنچانا ہے کہ موجودہ صورت حال سعودی عرب بھر میں معاملات زندگی معمول کے مطابق چل رہے ہیں

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں جاری واقعات اور علاقائی پیش رفت کے تناظر میں سعودی عرب کی سلامتی کی صورتحال اطمینان بخش اور مستحکم ہےاور ملک کے تمام علاقوں میں روزمرہ زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے، سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے مختلف شعبے 24 گھنٹے مربوط نظام کے تحت کام کر رہے ہیں

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آنے والے زائرین اور مقیم غیر ملکیوں کی امن اور سلامتی اولین ترجیح ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ افواہوں پر یقین نا کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات اور وڈیوز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شئیر نا کریں اور مستند اطلاعات حکومتی ذرائع سے حاصل کریں۔

مزید خبریں