جمعه,  06 مارچ 2026ء
سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا: سعودی وزارتِ دفاع

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق سعودی عرب پر تین بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا، بیلسٹک میزائل پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تینوں بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ڈرون طیارے کو بھی فضا میں تباہ کیا گیا ہے۔

سعودی وزرات دفاع کے مطابق سعودی عرب کے الخرج شہر پر بھی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا جسے سعودی ڈیفینس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

مزید خبریں