هفته,  28 فروری 2026ء
سعودی عرب کی جانب سے ایرانی جارحیت کی شدید مذمت، برادر ممالک سے مکمل یکجہتی کا اعلان
سعودی عرب کی جانب سے ایرانی جارحیت کی شدید مذمت، برادر ممالک سے مکمل یکجہتی کا اعلان

ریاض (وقار نسیم وامق) مملکتِ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور ایرانی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ ان ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدام کی حمایت کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکا ، اسرائیل ایرانی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں ، تنازع کے پرامن حل کیلئے مدد کرنے پر تیار ہیں ، روس

سعودی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ ریاستوں کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزی اور بین الاقوامی اصولوں کی پامالی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جن کی ذمہ داری ایسے اشتعال انگیز اقدامات کرنے والوں پر عائد ہوگی۔

سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

مزید خبریں