هفته,  28 فروری 2026ء
تہران پر حملے ، سپریم لیڈر خامنہ ای کو کہاں منتقل کیا گیا؟

تہران(روشن پاکستان نیوز) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی موجودگی کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں حملوں کے بعد ابتدائی دھماکوں میں سے ایک خامنہ ای کے دفتر کے قریب رپورٹ کیا گیا۔

امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ طور پر ایران پر حملہ، تہران پر میزائل داغ دیے

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے وقت خامنہ ای تہران میں موجود نہیں تھے اور اِنہیں پہلے ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا تاہم ان کے مقام یا منتقلی کے وقت سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں