هفته,  28 فروری 2026ء
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حالیہ مذاکرات کے نتائج سے خوش نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حالیہ مذاکرات کے نتائج سے خوش نہیں۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران ان مطالبات پر آمادہ نہیں جو امریکا کے لیے ضروری ہیں، اس لیے وہ مذاکرات کی موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔

امریکا نے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

امریکی صدر نے کہا ایران چاہتاہے تھوڑی بہت یورینیم افزودگی کرے لیکن ایران کو کسی بھی سطح پریورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی طاقت کے استعمال سے متعلق سوال پرجواب دیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن بعض اوقات ایسا کرنا پڑتا ہے۔

ادھر  عمان کے اعلیٰ سفارتکار  نے دعویٰ کیا کہ  ایران نے افزودہ یورینیم ذخیرہ نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

مزید خبریں