ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب نے وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد زائد قیام کرنے کی اطلاع نہ دینے پر سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی پبلک سکیورٹی کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر وزیٹر کے اوور اسٹے کی اطلاع نہ دینے پر 50 ہزار ریال تک جرمانے اور چھ ماہ تک قید کی سزا ہو گی۔
پبلک سکیورٹی کے ایکس پوسٹ میں شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مدت سے زیادہ قیام کرنے والے وزٹ ویزا ہولڈرز کے بارے میں اطلاع دیں۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان کی سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست
حکام کے مطابق اگر خلاف ورزی کرنے والا مقیم غیر ملکی ہو اور وہ وزیٹرز کے اوور اسٹے کی رپورٹ نہ کرے تو اسے مملکت سے بے دخلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
مملکت کے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر زور دیا گیا کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون سے گریز کریں۔











