مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کی معروف فضائی کمپنی Lufthansa نے ہڑتال کے باعث تقریباً 800 پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے ایک لاکھ سے زائد مسافر مختلف ایئرپورٹس پر پھنس گئے۔
جرمنی میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے مطالبات پر پائلٹس اورکیبن کریو کی جانب سے 24 گھنٹے کی ہڑتال کے اعلان نے فضائی آپریشن کو بری طرح متاثرکیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہڑتال کے باعث فرینکفرٹ اورمیونخ جیسے بڑے ہوائی مراکز سے آنے جانے والی پروازوں میں شدید خلل پیدا ہوا اور سیکڑوں فلائٹس منسوخ کرنا پڑیں۔
معروف انٹرنیشنل ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی
مسافروں کو متبادل سفری انتظامات کے لیے طویل انتظارکا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی افراد کواپنی سفری منصوبہ بندی تبدیل کرنا پڑی۔
لفتھانسا انتظامیہ نے مسافروں کو درپیش مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمول کے مطابق فلائٹ شیڈول کی بحالی متوقع ہے۔ ایئرلائن نے متاثرہ مسافروں کو نئی پروازیں بک کرنے یا مکمل رقم کی واپسی کی پیشکش بھی کی ہے۔
کمپنی کے لیبر ریلیشنز ڈائریکٹر مائیکل نگگیمن نے کہا کہ صورتحال کو مزید بگاڑنے کے بجائے تعمیری مذاکرات کی ضرورت ہے۔
ان کے مطابق ہڑتال نہ صرف ملازمین کے مستقبل کے امکانات کو متاثر کرتی ہے بلکہ سب سے بڑھ کر مسافروں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہے۔











