تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے ایک بار پھر اپنے میزائل پروگرام کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل پروگرام پر کسی قسم کے مذاکرات کو قابل قبول نہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کے آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے عرب ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کی فوج ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا۔
پاک بھارت میچ، کولمبو کیلئے فلائٹس کئی گنا مہنگی ہو گئیں
انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتوں کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
علی شمخانی کا کہنا تھا کہ مذاکرات حقیقت پسندی پر مبنی ہوں اور غیر ضروری مطالبات سے گریز کیا جائے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔











