منگل,  03 فروری 2026ء
ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے امریکا کےکہنے پر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، سابق سفیر
ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے امریکا کےکہنے پر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، سابق سفیر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق مستقل مندوب اقوام متحدہ اور سابق سفیر سردار مسعود خان ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے امریکا کےکہنے پر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان ان 8 ممالک میں شامل تھا جس نے ٹرمپ کو غزہ میں امن کیلئے آمادہ کیا تھا، واشنگٹن میں پاکستان کی سفارتکاری پر اعتماد کیا جارہا ہے، امریکا اور ایران کے درمیان بہت بڑے تصادم کا خطرہ تھا۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کا ان مذاکرات میں کردار بہت ہی تعمیری ہوگا کیونکہ ہم یہ جنگ نہیں چاہتے، ایران سے بھی اشارے ملے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر گفتگو کیلئے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں طرف جنگی تیاریاں ہورہی تھیں، امریکا کا پلڑہ بھاری تھا، جنگ کے خطرات کے دوران امید کی کرن پیدا ہوئی، ترکیہ نے پیش قدمی کی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب نے کہا کہ ترکیہ نے سفارتکاری کے ذریعے امریکا سے رابطے کیے، ایران اور امریکا کےدرمیان مذاکرات کیلئے اب پاکستان کو شامل کیا گیا ہے۔

ایران، روس اور چین کا بڑا عسکری اتحاد، مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

انھوں نے بتایا کہ عمان، قطر، سعودی عرب اور یواےای بھی ان مذاکرات میں شامل ہونگے، عرب ممالک امریکا سے اپیل کررہے تھے کہ حملہ نہ کریں کیونکہ پورا خطہ متاثر ہوگا۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کا مقصد یہی ہے کہ ایران جوہری استعداد حاصل نہ کرے، اسرائیل اور امریکا چاہیں گے کہ اب ان کے پاس ایران کی طرف سے ثبوت ملے۔

سابق مستقل مندوب اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل دونوں چاہتے ہیں ایران میں ان سے تعلقات رکھنے والی حکومت آئے۔

انھوں نے کہا کہ ایران پر ایک طرف معاشی دباؤ ہے، سیاسی دباؤ بھی ڈالا جارہا تھا، دوسری طرف امریکا کا جنگی بیڑہ بھی ایران کے قریب پہنچا تھا، ایران نے کہا ہے وہ کسی دباؤ کے تحت گفتگو نہیں کررہے۔

مزید خبریں