اتوار,  01 فروری 2026ء
ایران، روس اور چین کا بڑا عسکری اتحاد، مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران، روس، چین رواں ماہ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے، جن میں تینوں ممالک کی بحری افواج شرکت کریں گی۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ان مشقوں کو ’میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ مشقوں میں ایرانی بحریہ، پاسدارانِ انقلاب کی بحری یونٹس کے ساتھ روس اور چین کی بحری افواج حصہ لیں گی۔

پنجاب میں مضر صحت انجیکشنز کے مخصوص بیچز کی فروخت پر پابندی، فوری واپسی کا حکم

رپورٹ کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کا مقصد سمندری سلامتی کو مستحکم بنانا، ممکنہ خطرات یا حملوں سے نمٹنے کی تیاری کرنا اور تینوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں