واشنگٹن:(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کو خفیہ طور پر ڈیڈ لائن دی ہے۔ جس سے قبل اگر ایران جوہری معاہدہ قبول نہ کرے تو امریکہ بڑی فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد خطے میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت تیز کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران مقررہ وقت میں معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ڈیڈ لائن کی مدت ظاہر نہیں کی اور کہا کہ اس کی تفصیلات صرف انہیں معلوم ہیں۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ ہو جائے گا۔ بصورت دیگر آئندہ کے حالات خود واضح کر دیں گے۔
اسی تناظر میں تازہ پیشرفت کے طور پر ایک امریکی میزائل بردار تباہ کن بحری جہاز اسرائیل کے بحیرہ احمر کے شہر ایلات کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا ہے۔ جسے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جوڑا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈٹرمپ اسرائیلی اثرورسوخ کے باعث ‘کمپرومائزڈ’ ہیں، ایپسٹین فائلز میں انکشاف
دوسری جانب ایرانی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی صورت اپنے جوہری اور دفاعی پروگرام پر نظرثانی نہیں کرے گا۔ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ یورینیم افزودگی، میزائل پروگرام اور دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کرے گا۔











