هفته,  31 جنوری 2026ء
ایران کے 2 مختلف شہروں میں دھماکے،ہلاکتوں سے متعلق افسوسناک خبر
ایران کے 2 مختلف شہروں میں دھماکے،ہلاکتوں سے متعلق افسوسناک خبر

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے 2 مختلف شہروں میں دھماکوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر  5 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندر عباس میں ہفتے کو عمارت میں دھماکا ہوا، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا شہر کے معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی 2منزلیں تباہ ہو گئیں، جبکہ کئی گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔

ایرانی حکام کے مطابق بندرعباس کی رہائشی عمارت میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوئے۔

دشمن نے غلطی کی تو پورے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑ جائیگی، ایرانی آرمی چیف

اس کے علاوہ  ایران کے شہر اہواز کی 4 منزلہ رہائشی عمارت میں گیس دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے دبے 3 سالہ بچے اور ایک خاتون کو بچالیا گیا ہے۔

 ایرانی میڈیا نے دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو ہدف بنانے کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ  ایرانی شہروں کی عمارتوں میں دھماکوں میں اسرائیل ملوث نہیں۔

مزید خبریں