منگل,  27 جنوری 2026ء
امریکا کی ایران کے ساتھ مذاکرات کی شرائط سامنے آ گئیں

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکاکی ایران کے ساتھ مذاکرات کی شرائط سامنے آ گئیں۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی شرائط زیادہ تر اسرائیل کے تحفظ کے لئے ہیں، امریکا کا پہلا مطالبہ ہے کہ تمام افزودہ یورینیم کو مکمل طور پر ہٹایا جائے۔

دوسری شرط یہ ہے کہ ایران پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہو گی، اس کے علاوہ ایران کو ملکی سطح پر یورینیم کی افزودگی کی بالکل اجازت نہیں ہو گی۔

عالمی میڈیا نے کہا کہ چوتھی شرط یہ ہے کہ ایران کسی بھی علاقائی طاقت کی امداد نہیں کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کا ایران کیخلاف فضائی حدود کی اجازت نہ دینے کا اعلان

امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کا نیول بلاکیڈ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ایران تیل برآمد نہ کرسکے۔

دوسری جانب امریکا نے ایران کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دیا ہے، امریکی اہلکار نے کہا کہ ایران رابطہ کرنا چاہے تو واشنگٹن بات چیت کے لیے تیار ہے، بات چیت اسی صورت ممکن ہوگی جب تہران کو شرائط کا علم ہو۔

امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ایران شرائط سے آگاہ ہے، ایران رابطہ کرنا چاہے تو امریکا اس کے لیے ”اوپن فار بزنس“ہے، امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ کی تعمیر نوشروع نہیں ہو سکتی۔

مزید خبریں