اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسپین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپین اس نام نہاد پیس بورڈ میں شامل نہیں ہو گا۔ ہم دعوت کی قدر کرتے ہیں لیکن اسے قبول نہیں کرتے۔
ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ بورڈ اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر ہے، اس میں فلسطینی اتھارٹی بھی شامل نہیں، غزہ اور مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے۔
واضح رہے بورڈ آف پیس میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان ، متحدہ عرب امارات ،ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔











