بدھ,  21 جنوری 2026ء
سعودی عرب کی جانب سے گل پلازہ سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ریاض ( وقار نسیم وامق) سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کراچی کے گل پلازہ میں 27 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا یے اور کہا ہے کہ افسوس کی اس گھڑی میں سعودی عرب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور اسکی عوام کے تحفظ اور سلامتی کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید خبریں