بدھ,  21 جنوری 2026ء
ناروے کا ٹرمپ کو بڑا سفارتی جھٹکا، غزہ بورڈ آف پیس کی رکنیت مسترد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ناروے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس کا رکن بننے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نوبل انعام سے جڑے حالیہ تنازع کے بعد ناروے کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا، جسے عالمی سفارتی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

نارویجن حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اس بورڈ کی رکنیت سے متعلق متعدد سیاسی اور اخلاقی سوالات جنم لیتے ہیں، جن پر سنجیدگی سے غور ضروری تھا۔

ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس سے متعلق فیصلے کے بعد یورپی ممالک میں بھی مشاورت کا آغاز ہو گیا ہے، اٹلی بھی صدر ٹرمپ کوغزہ بورڈ آف پیس کا رکن بننے کی دعوت مسترد کرنے پرغورکررہا ہے۔

دباؤ نہیں، سفارتکاری اختیار کریں: ٹرمپ کی دھمکی پر برطانیہ کا سخت ردِعمل

اس حوالے سے اٹلی کے وزیرِ معاشیات نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کا حصہ بننے میں کچھ مسائل درپیش ہیں، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر نئی بحث کو جنم دے سکتی ہے۔

غزہ میں جاری تنازع اور عالمی سطح پرامن کوششوں کے تناظر میں ایسے فیصلے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں