اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت کے شہر پریاگ راج میں بدھ کے روز بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تربیتی پرواز معمول کے مطابق جاری تھی۔ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ قابو سے باہر ہو گیا اور قریبی تالاب میں جا گرا۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں طیارہ گر کر تباہ ، سوار تمام 11 افراد ہلاک
واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت زور دار آواز سنائی دی جس کے بعد طیارہ تیزی سے نیچے کی جانب آیا اور پانی میں جا گرا۔ علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
انڈونیشیا میں طیارہ گر کر تباہ ، سوار تمام 11 افراد ہلاک
بھارتی فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
ابتدائی طور پر کسی بھی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حتمی معلومات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔











