بدھ,  21 جنوری 2026ء
دباؤ نہیں، سفارتکاری اختیار کریں: ٹرمپ کی دھمکی پر برطانیہ کا سخت ردِعمل

لندن (روشن پاکستان نیوز) برطانیہ اور امریکا کے درمیان گرین لینڈ کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ دباؤ اور دھمکیوں کے بجائے سفارتکاری کا راستہ اختیار کریں۔

کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر اتحادی ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کرنا نہ صرف غلط بلکہ ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ گرین لینڈ پر کسی بھی قسم کی تجارتی جنگ کا حامی نہیں اور ایسے اقدامات سے مغربی اتحادیوں کے درمیان اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ گرین لینڈ ایک حساس جغرافیائی اور سیاسی خطہ ہے، جہاں معاملات کو طاقت یا معاشی دباؤ کے ذریعے حل کرنے کے بجائے باہمی مشاورت اور بین الاقوامی قوانین کے تحت حل کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کی تجویز، باضابطہ مشاورت کا آغاز کردیا گیا

سیاسی مبصرین کے مطابق گرین لینڈ کی اسٹریٹجک اہمیت کے باعث امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم برطانیہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے تاکہ نیٹو اتحادیوں کے درمیان اختلافات مزید گہرے نہ ہوں۔

مزید خبریں