منگل,  20 جنوری 2026ء
برطانیہ ، کم عمر جوڑے کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو ساڑے تین ماہ قید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں کم عمر جوڑے کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھمٹن کراؤن کورٹ نے اشرف عثمانی کو ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنائی۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 میں ہونے والے نکاح کے وقت لڑکے اور لڑکی کی عمر 16 برس تھی۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر: پاکستان قونصلیٹ کے سامنے پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کا احتجاجی دھرنا

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ 52 سالہ ملزم نے کم عمر افراد کا نکاح  پڑھانے کے دو الزامات تسلیم کر لیے تھے۔ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ 9 ماہ قبل شادی کی عمر 18 برس کیے جانے کا پتہ نہیں تھا۔

مزید خبریں