اتوار,  18 جنوری 2026ء
ٹیرف کی دھمکیاں مسترد ، گرین لینڈ کیساتھ کھڑے ہیں ، یورپی ممالک کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یورپی ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، ناروے، سویڈن اور برطانیہ نے صدر ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔

گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی ممالک نے مشترکا بیان میں کہا کہ ڈنمارک کی حکومت اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈنمارک میں فوجی مشقیں کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ کا مسودہ 60 ممالک کو ارسال ، رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالر دینا ہونگے

یورپی ممالک نے کہا کہ ہم متحد رہیں گے، اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ٹیرف کی دھمکیاں ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

دوسری جانب بلومبرگ کے مطابق یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر عملدرآمد روکنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں