واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پرامریکا کا ساتھ نہ دینے والے ممالک کے خلاف سخت تجارتی اقدام اٹھاتے ہوئے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق یکم جون کو ٹیرف میں 10 سے بڑھ کر 25 فیصد تک اضافہ ہو جائیگا، گرین لینڈ کی خریداری کیلئے معاہدہ ہونے تک ٹیرف نافذ رہے گا۔
امریکی صدرنے واضح کیا ہے کہ جوممالک گرین لینڈ کے معاملے پرامریکی مؤقف کی حمایت نہیں کرینگے، انہیں اضافی تجارتی محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ کے مطابق فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈزاورفن لینڈ کوگرین لینڈ کے معاملے پرامریکا کا ساتھ نہ دینے پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائیگا اسکے علاوہ ڈنمارک، ناروے اورسویڈن بھی امریکی ٹیرف کی زد میں ہونگے۔
مزید پڑھیں: وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے اپنا نوبیل امن انعام ڈونلڈ ٹرمپ کو دیدیا
انکا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی مفادات کے تحفظ اورعالمی معاملات میں واشنگٹن کے مؤقف کو مضبوط بنانے کیلئے کیا گیا ہے، امریکا اپنے اسٹریٹجک اوراقتصادی مفادات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگا، ٹیرف کا نفاذ یکم فروری سے عمل میں آئیگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی اورسفارتی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ عالمی منڈیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔











