هفته,  17 جنوری 2026ء
لندن میں ایرانی سفارتخانے پرمظاہرے، 4 پولیس افسران زخمی، 14 گرفتار

لندن(روشن پاکستان نیوز)  ساؤتھ کنزنگٹن میں واقع ایرانی سفارتخانے پر ہونے والے پرتشدد مظاہرے کے دوران 4 پولیس افسران زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔

میٹ پولیس کے مطابق مظاہرے کے دوران کم از کم 14 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے، مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے ایرانی سفارتخانے پرلہرانے والا ایرانی پرچم اتارا، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد پرتشدد، ایمرجنسی ورکرز پر حملے اوراملاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید براں میڈیا نے اطلاع دی کہ گرفتارافراد پرسفارتی مقام پر بغیراجازت داخل ہونے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت سنگین جرم تصور ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:لندن: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سحر کامران کی آئی آئی ایس ایس اجلاس میں شرکت

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہروں کے دوران حفاظتی ہدایات پرعمل کریں اورکسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔

حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ سفارتی عملے اور مقامی امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں