هفته,  17 جنوری 2026ء
امریکی صدرکا ترک صدر کو غزہ سے متعلق اہم خط

انقرہ(روشن پاکستان نیوز)  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدررجب طیب ایردوان کوایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں غزہ کی صورتحال کے حوالے سے ایک نئے بین الاقوامی امن اقدام پر تعاون کی دعوت دی گئی ہے۔

ترک صدارتی دفترنے تصدیق کی ہے کہ خط میں صدرٹرمپ نے ترک صدرکوغزہ کیلئے قائم کیے جانے والے مجوزہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ کا بانی رکن بننے کی پیشکش کی ہے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق خط میں انسانی بحران کے خاتمے، فوری جنگ بندی اورغزہ میں امدادی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے پر زوردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اپنی فوج نہیں بھیجیں گے ، آذر بائیجان کے صدر کا اعلان

امریکی صدرنے خط میں ترکی کے علاقائی کردار اورصدرایردوان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی امن عمل میں کلیدی کردارادا کرسکتا ہے۔

ترک حکام کے مطابق صدرایردوان نے خط کا بغورجائزہ لینا شروع کردیا ہے اورمناسب وقت پرسفارتی جواب دیا جائے گا، یہ پیشرفت غزہ کے معاملے پرعالمی سفارتکاری میں ایک نئی پیش رفت قراردی جا رہی ہے۔

مزید خبریں