جمعه,  16 جنوری 2026ء
وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے اپنا نوبیل امن انعام ڈونلڈ ٹرمپ کو دیدیا

واشنگٹںن(روشن پاکستان نیوز) وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے اپنا نوبیل امن انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا۔

ماریا کورینا ماچادو نے وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ہماری آزادی کے ساتھ منفرد وابستگی کے اعتراف میں اپنا میڈل اور نوبیل انعام امریکی صدر کو پیش کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں آج ہمارے وینزویلا کے لیے ایک تاریخی دن ہے، ہم امریکی صدر پر اعتماد کر سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما کی جانب سے پیش کیا گیا نوبیل امن انعام قبول کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ماریا کورینا ماچادو کے اس اقدام کو باہمی احترام کا ایک شاندار اشارہ قرار دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ماریا کورینا ماچادو سے ملاقات عظیم اعزاز ہے ، وہ ایک حیرت انگیز خاتون ہیں۔

واضح رہے نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار نوبیل انعام کا اعلان ہو جائے، اس کے بعد نہ تو منسوخ  کیا جا سکتا ہے، نہ کسی کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا اور نہ ہی اسے کسی دوسرے کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔

نوبیل انسٹی ٹیوٹ کی وضاحت کے باوجود وائٹ ہاؤس کے حکام نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام اپنے پاس رکھ رہے ہیں۔

مزید خبریں