اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) برطانوی خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکا آئندہ 24 گھنٹے میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔
خبر ایجنسی نے یورپی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کی جانب سے ایران میں فوجی مداخلت کا آغاز ممکنہ طور پر قریب ہے ۔
یورپی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکا کی جانب سے فوجی مداخلت کا آغاز 24 گھنٹے میں ہو سکتا ہے ، اس سلسلے میں برطانیہ نے قطر میں موجود اپنے فوجی اڈوں سے عملہ واپس بلا لیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ ایران جنگ! روس میدان میں آگیا
واضح رہے ٹرمپ نے مظاہروں کے بعد ایران پر فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی جس پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں۔











