اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایران نے داخلی امورمیں کسی بھی بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے حالیہ داخلی صورتحال پر فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق حالیہ واقعات ایران کا اندرونی معاملہ ہے ،عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بعض واقعات کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، فیکٹ شیٹ میں قانون کی عملداری پر زور دیا گیا ہے۔
سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہئے ، چین کا ایران پر حملے کی رپورٹس پر ردعمل
سفارتخانے نے کہا کہ ایران نے برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی کے سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کرکے مظاہروں کے دوران مسلح فسادیوں کی ویڈیوز دکھائیں۔
ایران نے کہا کہ برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی ایرانی مظاہرین کی حمایت کرنا بند کریں۔











