اتوار,  11 جنوری 2026ء
حملہ کیا تو اسرائیلی اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی امریکا کو دھمکی

تہران(روشن پاکستان نیوز) یران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں تہران اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو جوابی کارروائی کا جائز ہدف سمجھے گا۔

یہ وارننگ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا اور اسرائیل سمیت خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ نے ایک اور ملک پر حملے کا منصوبہ تیار کرلیا

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے کہ امریکا ایران میں جاری ملک گیر احتجاجی تحریک کی حمایت کے لیے براہ راست مداخلت کر سکتا ہے۔ اسرائیلی سیکیورٹی ادارے کسی بھی ممکنہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکا و ایران کے تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہیں۔

مزید خبریں